Shopping security
buy Mim Mim Introduction to articles online طنز و مزاح کی جو چاشنی اردو زبان میں ملتی ہے اس سے اہل زبان بخوبی واقف ہیں ۔ اردو ادب کی اس صنف کے بڑے مصنفین میں احمد شاہ پطرس ، رشید احمد صدیقی، فرحت اللہ بیگ، شوکت تھانوی ، کرنل محمد خان ، ابن انشاء ، شفیق الرحمن اور مشتاق احمد یوسفی نہایت مقبول ہیں ۔ دور حاضر میں اردو مزاح سننے اور دیکھنے کا شوق زیادہ اور پڑھنے کا ذوق نسبتاُ کم ہوتا جارہا ہے ۔ ایسے میں ڈاکٹر محمد حنیف شیوانی کی یہ کتاب “ مِیم مِیم مضامین “ جو ۶۳ مختصر مضامین پر مشتمل ہے اردو ادب میں ایک نئ جوت جگاتی نظر آتی ہیں ۔ ۔ تبصرہ نگاروں نے اسے ایک اعلی معیاری انوکھی اور شگفتہ تحریروں کا مجموعہ قرار دیا ہے ۔ جس میں کہیں پطرس کا رنگ نظر آتا ہے تو کہیں شوکت تھانوی اور ابن انشاء کی سی سادگی اور بے تکلفی ملتی ہے ۔ یہ ہلکی پھلکی تحریریں سہل زبان میں دلچسپ طریقے سے پیش کی گئ ہے جن کو پڑھ کر ذہنی آسودگی کا احساس ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد حنیف شیوانی ، جن کا تعلق کراچی سے ہے اور انھوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ۱۹۷۶ میں سند حاصل کی ۔ برطانیہ میں پچھلے پچیس سالوں سے بطور ایک سرجن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان کے پاس نشتر بھی ہے اور قلم بھی ۔ وہ جب چاہیں قلم کو نشتر بنا لیتے ہیں ۔ نشتر سے بدن کی آبیاری کرتے ہیں اور قلم سے ذہن کے آنگن میں پھول کھلا دیتے ہیں ۔ یہ کتاب قارئین کے چہروں مسکراہٹ لانے کے لئے ایک بہت خوبصورت تحفہ ہے ۔
Don’t miss out — shop now and experience hassle-free delivery with COD.
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jun 24 - Jun 29
US$40
Get nowSign up to your membership to get coupons up to
15%
Get nowOpportunity to enjoy order discount up to 15% off
Top-Converting Item to Boost Your Average Order